ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ووٹر کی جانب سے بی جے پی امیدوار کیلیے متعدد ووٹ کاسٹ کرنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں لوک سبھا الیکشن 2024 میں نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (پی جے پی) کیلیے شہری کی جانب سے ایک سے زیادہ ووٹر کاسٹ کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ ریاست اتر پردیش میں سامنے آیا جس کے بعد پولیس نے شہری کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی۔

سوشل میڈیا پر وائرل 2 منٹ پر مشتمل ویڈیو میں شہری کو بی جے پی امیدوار مکیش راجپوت کیلیے ایک وقت میں 8 ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

نیا گاؤں پولیس نے وائرل ویڈیو پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی جبکہ ملزم کی شناخت معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ادھر، الیکشن کمیشن آف انڈیا نے واقعے کی اطلاع ملنے پر متعلقہ حکام کو انکوائری کی ہدایت کی۔

اتر پردیش کے چیف الیکشن آفیسر نے اپنے بیان میں کہا کہ گردش کرنے والی ویڈیو کا نوٹس لے لیا جبکہ متعلقہ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کو فوری اور مؤثر کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی۔

اپوزیشن جماعتوں کانگریس اور سماج وادی پارٹی کی جانب سے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر مذکورہ ویڈیو جاری کی گئی جس کے بعد حکام ایکشن مین آئے۔

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن کو لگتا ہے کہ یہ غلط ہے تو اس پر ضرور کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی بوتھ کمیٹی دراصل ایک لوٹ کمیٹی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں