تازہ ترین

پنجاب، کے پی انتخابات کے التوا کیخلاف درخواست پر سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبر پختونخواہ صوبوں میں انتخابات کی تاریخ...

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 سینیٹ میں پیش

اسلام آباد : سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل2023...

بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا قانون کالعدم قرار

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کا مقدمہ...

خیبر پختونخوا میں بھی انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی عام انتخابات...

بیٹی کی لاش اٹھائے 10 کلومیٹر سفر کرنے والا مجبور باپ، ویڈیو وائرل

نئی دہلی : بھارتی شہری کی بیٹی کی لاش کاندھے پر اٹھائے 10 کلومیٹر پیدل سفر کرنے کی ویڈیو نے شہریوں کو افسردہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع سورگوجا میں پیش آیا جہاں ایک باپ اپنی مردہ بیٹی کو کاندھے پر اٹھائے سفر کررہا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے پر ریاست چھتیس گڑھ کے وزیر صحت نے فوری طور پر واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی شہری اپنی بیٹی کو لیکر علاج کی غرض سے لاکھنپور کمیونیٹی ہیلتھ سینٹر پہنچا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ لڑکی کا آکسیجن لیول بہت کم تھا اور بقول والدین کے اسے کئی روز سے تیز بخار تھا۔ جس پر ہم نے ابتدائی طبی امداد فراہم مگر لڑکی کی حالت بگڑ گئی اور وہ کچھ ہی دیر میں دم توڑ گئی۔

ڈاکٹروں نے لڑکی کے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ کچھ دیر اسپتال میں ہی انتظار کریں اور میت گاڑی آتی ہوگی مگر باپ بیٹی کی لاش کو کاندھے پر رکھ کر پیدل چل پڑا۔

بھارت میں پیش آیا یہ دوسرا واقعہ ہے، ایسا ہی ایک واقعہ رواں ہفتے ریاست اڈیسہ میں پیش آچکا ہے، جہاں ایک شخص اپنے بیٹے کی لاش کاندھے اٹھائے گھر کی جانب پیدل سفر کررہا تھا کیوں کہ اسے میت گاڑی میسر نہیں آئی تھی۔

Comments