پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

موت کے منتظر مالک کی کتے سے آخری جذباتی ملاقات، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

انسان کی خواہشات کبھی ختم نہیں ہوتیں حتیٰ کہ وہ مرنے سے قبل یا بالکل آخری وقتوں میں بھی اپنی آخری خواہش کی تکمیل چاہتا ہے جس کو پورا کرنے کے لیے اس کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔

برطانیہ کے ضعیف المعمر اور قریب المرگ شخص پیٹر روبسن نے موت سے اسپتال میں موجود اپنی پوتی سے آخری خواہش کا اظہار کیا کہ وہ مرنے سے قبل اپنے پالتو کتے سے ملنا چاہتا ہے۔

آشلے اسٹیفین (پوتی) کا کہنا ہے کہ یہ کتا دادی کے دنیا سے جانے کے بعد دادا کا واحد سہارا ہے جو 8 سال سے مسلسل اُن کے ساتھ ہی ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: موت سے پہلے دلہن کے لباس میں فوٹو شوٹ

دادا کی آخری خواہش سُن کر آشکے اپنے گھر گئیں اور وہاں سے کتے کو اپنے ہمراہ گاڑی میں بیٹھا کر اسپتال لے آئیں، آکیسجن ماسک کی مدد سے سانس لینے والے پیٹر روبسن اور کتے نے جب ایک دوسرے کو دیکھا تو دونوں جذبات قابو نہ رکھ سکے۔

ویڈیو دیکھیں

اسٹیفین نے اس تمام منظر کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’ہمارے دادا کی آخری خواہش تھی کہ وہ اپنے کتے کو ایک بار پھر دیکھ سکیں‘۔

جذباتی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتا اور مالک دونوں ایک دوسرے کو والہانہ عقیدت سے پیار کررہے ہیں اور بہت جذباتی ہیں، اس موقع پر کمرے میں موجود ہر شخص کی آنکھیں اشکبار تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: اپنی ہی میت میں شرکت کرنے والی بزرگ خاتون

آشلے نے اپنے دادا کی آخری خواہش پوری ہونے پر مسرت کا اظہار کیا اور ساتھ میں اسپتال انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ اُن کی اجازت کی وجہ سے اب دادا بغیر کوئی خواہش لیے دنیا سے رخصت ہوسکتے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں

طبی ماہرین کی جانب سے اسپتالوں میں جانور لانے کی پابندی کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے ملاقات کے لیے علیحدہ کمرہ مختص کیا تھا جہاں پر یہ ایک گھنٹے کی ملاقات کروائی گئی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں