نئی دہلی: بھارت میں مسلم نوجوان کو سرعام تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی کے علاقے کھجوری خاص میں پیش آنے والے واقعے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک شخص مسلم نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنارہا ہے، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اجے گوسوامی مسلم نوجوان پر تشدد کررہا ہے اور اسے بار بار پاکستان مخالف نعرے لگانے کا کہہ رہا ہے جبکہ مسلم نوجوان اس سے پناہ مانگ رہا ہے۔
A man was assaulted in Khajuri Khas area of North East Delhi and forced to say 'Pakistan Murdabad'. The man in yellow T-shirt is Ajay Pandit, a resident of Khajuri Khas. He was also arrested in Delhi Riots case. @DelhiPolice pic.twitter.com/N7l2IMFsEz
— Saurabh Trivedi (@saurabh3vedi) March 24, 2021
پولیس کی جانب سے تشدد کرنے والے شخص اجے گوسوامی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے تاہم پولیس کی جانب سے متاثرہ مسلم نوجوان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اجے گوسوامی گزشتہ برس دہلی میں ہونے والے مسلم کش فسادات کے حوالے سے جیل کاٹ چکا ہے اور چند روز قبل ہی وہ ضمانت پر رہا ہوا تھا۔
A video of Khajoori Khas incident is in circulation on social media. Cognizance of the incident has been taken and a criminal case has been registered. The accused has been arrested and investigation of the case is in progress.@CPDelhi @cp_delhi
— DCP North East Delhi (@DCPNEastDelhi) March 24, 2021
پولیس کا کہنا ہے کہ اجے گوسوامی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ویڈیو بنانے والے اس کے ساتھی دیپک کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔