تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

الیکٹریشن نے لڑکی سے ملنے کیلیے گاؤں کی بجلی کاٹ دی

بھارت میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں الیکٹریشن نے لڑکی سے ملنے کے لیے پورے گاؤں کی ہی بجلی کاٹ دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست بہار کے گنیش پور گاؤں میں یہ حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جاہں ایک الیکٹریشن نے پورے گاؤں کی بجلی اس لیے کاٹ دی کہ وہ اندھیرے میں اپنی دوست سے مل سکے لیکن یہ سلسلہ زیادہ دن نہ چل سکا کیونکہ گاؤں کے باسیوں نے الیکٹریشن کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

گاؤں کے رہائشی کچھ دنوں سے نوٹ کررہے تھے کہ ہر روز دو سے تین گھنٹے شام میں بجلی مسلسل جاتی ہے، حتیٰ کہ نزدیکی گاؤں میں ایسا نہیں ہوتا۔

گاؤں والوں نے محسوس کیا کہ یقیناً کچھ غلط ہو رہا ہے اور تھوڑا غور و فہم کے بعد لوگوں نے الیکٹریشن کو بجلی کاٹتے دیکھ لیا۔

جس کے بعد لوگوں نے لڑکا لڑکی کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کا فیصلہ کیا ایک روز جب بجلی گئی تو گاؤں کے باسی اس سرکاری اسکول پہنچ گئے جہاں جوڑا ایک دوسرے سے مل رہا تھا لوگوں نے الیکٹریشن کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور گاؤں کی سڑکوں پر بھی گھمایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے کے بعد الیکٹریشن نے اپنی گرل فرینڈ سے شادی کرلی۔

Comments

- Advertisement -