جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

شہبازگل پر ہتک عزت کا دعویٰ کرنیوالا ترک کمپنی کامقامی عہدیدار جعلساز نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : شہبازگل پرہتک عزت کا دعویٰ کرنیوالا ترک کمپنی کا مقامی عہدیدار جعلساز نکلا، طاہرمبین کو جعلسازی پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، طاہر مبین نے کمپنی کے بورڈ سے بغیراجازت ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی شہبازگل پر ہتک عزت کادعویٰ کرنیوالا ترک کمپنی کے مقامی عہدیدار طاہرمبین کو جعلسازی پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کےخلاف مقدمہ درج کیا۔

طاہر مبین نےکمپنی کےبورڈ سے بغیراجازت ہتک عزت کادعویٰ دائرکیا، ڈاکٹر شہبازگل پر ہتک عزت کا مقدمہ مقامی عہدیداروں کی ایما پر درج کیا گیا، ملزم کی جانب سے کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے کوئی منظوری نہیں لی گئی۔

- Advertisement -

عدالت میں جمع دستاویزمیں ملزم نے کمپنی کاجعلی اجازت نامہ جمع کرایا جبکہ کمپنی کے پاکستان میں تعینات 2ڈائریکٹرزمیں سےایک کےجعلی دستخط کئے گئے اور جس دن اتھارٹی لیٹرپردستخط کئےگئے اس دن ڈائریکٹرپاکستان میں ہی نہ تھا۔

خیال رہے شہبازگل مقدمے میں کچھ روز پہلے لاہورکی عدالت میں پیش ہوئے تھے اور شہبازگل کی پیشی پر لیگی کارکنوں نےشدید نعرے بازی کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں