ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

امل قتل کیس ، مرکزی ملزم خالد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے امل قتل کیس میں مرکزی ملزم خالد کو گرفتار کرلیا اور ملزم نے تفتیش میں اعتراف جرم کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے امل قتل کیس میں مرکزی ملزم خالد کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم نے تفتیش میں اعتراف جرم کرلیا ہے جبکہ واقعہ میں ملوث ملزم رکشہ میں فرار ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کیہ 13اگست کی رات کو گرفتار ملزم خالد نے اپنے ساتھی شہزاد کے ساتھ مل کر کورنگی روڈ پر لوٹ مارکی واردات کی اس دوران پولیس کے تعاقب کے دوران فائرنگ کے تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک ہوا اور اس کا ساتھی فرار ہوا تھا۔

فائرنگ کے نتیجے میں کار میں سوار دس سالہ امل بھی جاں بحق ہوئی تھی۔

ملزم ہجرت کالونی کا رہائشی ہے، دونوں ملزمان وارداتیں کرتے تھے، ملزم نے مقابلے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت شہزاد کے نام سے کی، ملزم کو ٹیکنیکل سپورٹ کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم کے قبضے سے رکشہ موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

مزید پڑھیں :  امل ہلاکت کیس: سپریم کورٹ نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی

یاد رہے آج امل ہلاکت ازخود نوٹس کیس میں چیف جسٹس نے  تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرتے ہوئے کہا تھا ہنستی کھیلتی بچی والدین کے ہاتھوں سے چلی گئی، دنیا کا کوئی معاوضہ والدین کے دکھ کا مداوا نہیں کرسکتا، بغیرتربیت پولیس کوایس ایم جی پکڑائی گئی، لگتا ہے پورا برسٹ مارا گیا۔

یاد رہے 19 ستمبر کو شہر قائد میں فائرنگ سے دس سالہ بچی امل کی ہلاکت پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل سندھ ، آئی جی سندھ ، سیکریٹری ہیلتھ اور ایڈمنسٹریٹر نیشنل میڈیکل سینٹر کو نوٹس جاری کیا تھا۔

واضح رہے گزشتہ ماہ 13 اگست کی شب کراچی میں ڈیفنس موڑ کے قریب اختر کالونی سگنل پر ایک مبینہ پولیس مقابلے ہوا تھا، مذکورہ مقابلے میں ایک مبینہ ملزم کے ساتھ ساتھ جائے وقوع پرموجود گاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھی 10 سالہ بچی امل بھی جاں بحق ہوگئی تھی۔

بعد ازاں میڈیا کی جانب سے اس بچی کی ڈکیتی کے دوران زخمی ہونے کے بعد نجی اسپتال اورایمبولینس سروس کی غفلت اور لا پرواہی کا معاملہ اٹھایا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں