سنگاپور میں بھارتی نژاد شخص لکی ڈرا میں ایک ملین ڈالر یعنی 8 کروڑ 45 لاکھ روپے جیت کر راتوں رات کروڑ پتی بن گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی نژاد شخص کی شناخت بالسویرانیم چتھمبرم کے نام سے ہوئی جس نے یہ لکی ڈرا جیتا، شہری نے بیوی کے لیے تین ماہ قبل جیولری اسٹور سے سونے کی چین خریدی تھی۔
بھارتی شہری نے مصطفیٰ جیولری سے اہلیہ کے لیے سونے کی چین خریدی تھی۔
واضح رہے کہ لکی ڈرا میں حصہ لینے کے اہل ہونے کے لیے صارفین کو زیورات پر 15 ہزار 786 روپے سے زیادہ خرچ کرنے کی ضرورت تھی۔
چتھمبرم نے دکان سے اہلیہ کے لیے 3 لاکھ 7 ہزار روپے کی سونے کے زیورات خریدے تھے اور لکی ڈرا میں شامل ہوگیا تھا۔
بھارتی شہری نے انعام جیتنے کے بعد کہا کہ آج میرے والد کی چوتھی برسی بھی یہ ایک نعمت ہے، اس نے رقم کا ایک حصہ کمیونٹی کو شکر گزاری کے طور پر عطیہ کرنے کا منصوبہ ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہری کے گرانڈ پرائز جیتنے کی خبر یہاں تک کہ ہندوستان میں سنگاپور ہائی کمیشن تک پہنچی جس نے ان کے لیے مبارکباد کا پیغام شیئر کیا۔