فلم میں اشتہارات سے تنگ بھارتی شہری نے مقامی سرکاری ادارے میں شکایت درج کروادی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلور سے تعلق رکھنے والے ابھیشیک نامی شہری نے ڈسٹرکٹ کنزیومر ڈسپیوٹ ریڈرسل کمیشن میں مقدمہ دائر کیا جب وہ بنگلور میں فلم دیکھنے گیا تھا۔
ابھیشیک نے شکایت میں کہا کہ فلم شام ساڑھے چھ بجے ختم ہونے والی تھی لیکن اشتہارات کی وجہ سے سات بجے ختم ہوئی۔
شہری نے بتایا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ فلم سے پہلے دو عوامی خدمات کے اعلانات اور 17 اشتہارات دکھائے گئے تھے۔
مدعی نے شکایت میں کہا کہ اشتہارات کی وجہ سے فلم دیر سے ختم ہوئی اور اپنے طے شدہ شام مکمل نہیں کرسکا اسی لیے شکایت درج کروائی۔
ابھیشیک نے مقدمے میں غیرمنصفانہ تجارتی طریقے کے لیے زرتلافی ڈالر میں ادا کرنے کا مطالبہ کیا جس میں ذہنی اذیت ک لیے 57 ڈالرز اور قانونی اخراجات کے لیے 115 ڈالر دینے کا کہا گیا۔
مقدمے میں شہری کی حمایت کی گئی اور تھیٹر مالکان کو انہیں 230 ڈالر زرتلافی اور 92 ڈالرز قانونی اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔