اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

جاپان، ٹرین میں حملہ، ویڈیو سامنے آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ٹرین کے اندر چاقو حملے اور آتش زنی کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو ‏گئے۔

جاپانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرین میں ایک چاقو بردار شخص نے مسافروں پر حملہ کیا اور آتشی مواد سے ‏آگ لگا دی۔ مسافروں نے اپنی جان بچانے کے لیے کھڑکیوں سے چھلانگیں لگائیں اور محفوظ مقام کی جانب ‏دوڑیں لگا دیں۔

یہ واقعہ کیولائن ٹرین میں اس وقت پیش آیا جب اسٹیشن پر ٹرین رکیُ تو حملہ کے بعد افراتفری پھیل گئی۔ ‏اطلاع ملنے پر سیکورٹی اہلکار پہنچ گئے اور فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔

ابتدائی طور پر حملے میں 45 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس میں ایک کی حالت ‏تشویشناک ہے۔ واقعے کے بعد اسٹیشن پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی اور اہلکاروں نے اسٹیشن کو ‏مسافروں سے خالی کروا کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

واقعے سے متعلق سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں مسافر کھڑکیوں سے چھلانگیں لگا کر جان ‏بچاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں