اشتہار

ویڈیو: ’چالان‘ سے بچنے سبزی فروش نے کیا کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ٹریفک پولیس قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانے کررہی ہے جس کی وجہ سے لوگ ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہیں۔

ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ سبزی فروش اپنا ٹھیلا لے جارہا ہے لیکن حیران کن طور پر اس نے چالان سے بچنے کے لیے ہیلمٹ پہن رکھا ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ اس نے ہیلمٹ کیوں پہن رکھا ہے تو اس نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آگے والے پولیس والے بغیر ہیلمٹ کے لوگوں کو روک رہے ہیں۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ معصومیت سے کہہ رہا ہے کہ ’ہم نے سوچا کہ ہیلمٹ لگا لیں بھیا آگے روک دیں گے آگے سب کو ہیلمٹ کی وجہ سے روک رہے ہیں آگے نہیں جانے دے رہے۔

اس پر اسے بتایا جاتا ہے کہ موٹرسائیکل سواروں کو روک رہے ہیں تمہارا تو فور وہیلر ہے بھائی اس کے بعد اس کا ٹھیلے کی ویڈیو دکھائی گئی۔‘

’وہ پھر ہیلمٹ پہننے لگتا ہے تو بتایا جاتا ہے کہ اسے نہیں لگاؤ بھائی یہ ٹھیلے میں نہیں لگانا ہے بس آپ کنارے کنارے سے جاؤ۔‘

سبزی فروش کی ویڈیو کو سوشل میدیا پر اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’معصوم لوگ جرمانے کی وجہ سے پولیس سے ڈرتے ہیں۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’معصومیت اپنے عروج پر ہے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں