نئی دہلی: بھارت میں ماسک نہ پہننے پر ڈرائیور کو روکنا ٹریفک پولیس اہلکار کا جرم بن گیا، شہری نے گاڑی دوڑا کر اہلکار کو شدید زخمی کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست پونے میں پیش آیا۔ ڈرائیور اور اس کے ساتھ موجود شہری بغیر ماسک کے گاڑی میں سفر کررہے تھے پولیس نے چالان کے لیے روکا تو وہ آپے سے باہر ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق سفاک ڈرائیور نے اہلکار کے اوپر گاڑی دوڑا دی لیکن خوش قسمتی سے پولیس اہلکار گاڑی کے بونٹ پر گرپڑا جس کے باعث اس کی جان بچ گئی لیکن جسم پر گہری چوٹیں آئی ہیں۔
اباشاہ نامی اہلکار کی ٹانگ شدید زخمی ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے یوراج نامی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو اطراف میں کھڑے لوگوں نے پکڑا بعد ازاں پولیس نے حراست میں لے لیا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف دیگر قانونی کاررروائی کا آغاز کردیا ہے۔