مچل جانسن کی جانب سے ڈیوڈ وارنر کو تنقید کا نشانہ بنانے پر اوپنر کے منیجر نے سابق آسٹریلوی کرکٹر کو کرارا جواب دیدیا۔
وارنر کے منیجر جیمز ایرکسین نے مچل جونس کو ان کے کالم پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شکر ہے مچل جانسن ٹیسٹ میچز کے سلیکٹر نہیں ہیں۔ سینئر آسٹریلوی بیٹر اس وقت اچھی فارم میں ہیں۔ ورلڈکپ 2023 میں ان کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔
آسٹریلوی ذائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے ایرکسین نے کہا کہ ’میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ کوئی بھی سرخیوں میں آسکتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ وارنر کا انتخاب منطقی طور پر درست ہے۔
انھوں نے کہا کہ تین متبادل پلیئرز میتھیو رینشا، کیمرون بینکرافٹ اور مارکس ہیرس۔ تاہم وارنر کا تجربہ ان سے زیادہ ہے، وہ اچھی فارم میں بھی ہیں۔ خدا کا شکر ہے کہ مچل جانسن ٹیسٹ سلیکٹر نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ سابق پیسر مچل جانسن کا کہنا تھا کہ وارنر کی خواہش پر انھیں ٹیسٹ فیئرویل دینا بالکل بھی مناسب نہیں بلکہ ٹیم کی بےعزتی کے مترادف ہے۔ ٹیسٹ میچز میں خراب فارم کے باوجود سلیکٹرز کی جانب سے انھیں منتخب کرلیا گیا۔