تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

مناسک حج کا آغاز، عازمین حج کی منٰی روانگی

مکہ مکرمہ : مناسک حج کا آغاز ہوگیا ہے، آٹھ ذوالحج سے شروع ہونے والے مناسک بارہ ذوالحج تک جاری رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان یہ فریضہ انجام دینے اللہ کے گھر میں جمع ہیں اور لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کرکے مکہ سے منیٰ پہنچ رہے ہیں، مناسک حج بارہ ذوالحج تک جاری رہیں گے۔

mina

عازمین نمازِ فجر کی ادائیگی کے بعد بیت اللہ سے منیٰ پہنچ، جہاں قیام کے دوران ظہر ، عصر ، مغرب عشاء اور فجر کی نمازیں ادا کریں گے، نو ذوالحج کو عازمین نماز فجر کے بعد منیٰ سے میدان عرفات جائیں گے، حجاج کرام مسجد نمرہ میں خطبہ حج سننے کے بعد نماز ظہر اور عصر ایک ساتھ ادا کرنے کے بعد حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے ۔

mina-3

میدان عرفات میں سورج غروب ہونے تک قیام لازم ہے، حجاج کرام کی غروب آفتاب کے بعد مزدلفہ روانگی شروع ہوگی، جہاں وہ نماز مغرب اور عشاء ملاکر پڑھیں گے اور رات بھر کھلے آسمان تلے قیام کریں گے۔

دس ذوالحج کو طلوع آفتاب کے بعد حجاج کرام مزدلفہ سے کنکریاں اکٹھی کرکے جمرات جاکر شیطان کو ماریں گے اور قربانی کرنے کے بعد سر منڈھا کر احرام کھول دیں گے، حجاج مسجد حرام پہنچ کر طواف زیارت کریں گے ۔

mina-2

رمی گیارہ اور بارہ ذوالحج کو بھی جاری رہے گی۔

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق اس سال 20 لاکھ سے زائد فرزندان اسلام فریضہ حج ادا کریں گے، سعودی عرب نے لاکھوں فرزندان اسلام کی سہولت اور حفاظت کیلئے بھرپور انتظامات کئے ہیں۔

Hajj rituals begin, millions move to Mina by arynews

Comments

- Advertisement -