لندن : مانچیسٹر حملے میں پیش رفت سامنے آئی، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ برطانیہ خفیہ ادارہ ایم آئی فائیو کو مانچیسٹر میں خودکش حملہ آور کے بارے میں تین بار اطلاع دی گئی۔
مانچیسٹر حملے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ حملہ آور کے بارے میں ایم آئی فائیو کو سلمان عبیدی کے بارے میں تین بار مطلع کیا گیا لیکن خفیہ ادارے نے ایکشن نہ لیا۔
ہوم سیکریٹری امبر روڈ نے کہا کہ ایم آئی فائیو کو طریقہ کار پر نظر ثانی کرنی چاہئیے۔
برطانوی حکام کا کہنا ہے ملک کی اندرونی سکیورٹی پر نظر رکھنے والا یہ ادارہ 22 سالہ حملہ آور کے بارے میں لگائے گئے اندازوں کا جائزہ لے گا اور تحقیقات کرے گا کہ خودکش حملے کے خطرے کو کیسے اور کیوں نظرانداز کیا گیا۔
برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے، تحقیقات میں تئیس سالہ شخص کو حراست میں لیا گیا، اب تک حملے میں سولہ مشتبہ افراد گرفتار کئے جاچکے ہیں۔
مزید پڑھیں : مانچسٹر ایرینا میں خودکش دھماکہ‘22افراد ہلاک‘59 زخمی
یاد رہے کہ پیر کو مانچسٹر کے برٹش ایرینا میں جاری امریکی گلوکارہ آریانہ گرانڈے کے کنسرٹ کے اختتام کے کچھ دیر بعد ہی ایک خوفناک خود کش دھماکا ہوا تھا جس میں 22 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
پولیس نے 22 ساہ سلمان عابدی کو خود کش حملہ آور قرار دیا تھا اور عبیدی کی شناخت پیر کو حملے کے دو گھنٹے بعد ہی کر لی گئی تھی۔
گریٹر مانچسٹر پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حملہ آور کی 18 مئی کے بعد کی حرکتوں کی معلومات دیں کیونکہ پولیس کے مطابق عبیدی اسی دن برطانیہ واپس آیا تھا۔