تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہالی ووڈ میں کام کا جھانسہ دے کر لوٹنے والی خاتون گرفتاری کے بعد مرد نکلی

لندن: ہالی ووڈ انڈسٹری کے خواب دکھانے کر معصوم شہریوں سے جعلسازی کرنے والے بہروپیے کو پولیس نے 7 سال بعد گرفتار کرلیا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف بی آئی) نے جمعرات کو برطانیہ سے اُس بہروپیے کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی جو ہالی ووڈ میں کام دلوانے کا جھانسہ دے کر کئی شہریوں سے ہزاروں ڈالرز ہتھیا چکا تھا۔

ایف بی آئی نے تصدیق کی کہ ملزم 2013 سے خواتین اور اداکاروں کا روپ دھار کر خود کو ہالی ووڈ انڈسٹری کا پالیسی ساز اور سرفہرست قرار  دیتا اور سادہ لوح شہریوں کو دھوکا دیتا تھا۔

برطانوی حکومت نے ایف بی آئی کی درخواست پر چال باز کو گرفتار کیا جسے آئندہ چند روز میں امریکا کے حوالے کیا جائے گا۔خود کو کوئین آف ہالی ووڈ کہلانے والے بہروپیے کو تلاش کرنے میں ایف بی آئی کو ایک سال کا عرصہ لگ گیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم کی شناخت 41 سالہ ہرگوبند تاہیل رمانی کے نام سے ہوئی جو انڈونیشیا سے تعلق رکھتا ہے۔ برطانوی حکومت نے ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جہاں اُس پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی کے ترجمان نے ملزم کی گرفتاری اور جلد حوالگی کی تصدیق بھی کی۔

ایف بی آئی کے مطابق ملزم ہالی ووڈ کے معروف اسٹارز کے علاوہ کیتھلین کینیڈی، ایمی پاسکل، سابق چیف شیری لنسنگ اور رپرٹ مرڈوک ی سابق اہلیہ وینڈی سمیت متعدد ہیروز کا روپ بھی دھار چکا ہے۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا کی عدالت میں دائر درخواست میں بتایا گیا ہے کہ ہرگوبند شوبز انڈسٹری میں پُرکشش ملازمتوں اور فلموں میں موقع فراہم کرنے کی یقین دہانی کے بہانے لوگوں کو انڈونیشیا بلاتا تھا۔

ملزم تمام لوگوں سے خواتین کی آواز نکال کر بات کرتا تھا اسی وجہ سے وہ جھانسے میں آجاتے تھے اور رقم بھی ایڈوانس کی صورت میں پہلے سے ادا کردیتے تھے۔ ہرگوبند اور اس کے ساتھی شوبز میں کام کرنے کے شوقین افراد سے جعلی پروجیکٹ کے بہانے ڈالرز بٹورتے تھے اور اگر کوئی شخص شک کرتا تو اسے پروجیکٹ سے نکالنے کی دھمکی بھی دیتے تھے۔ ایف بی آئی کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئیں کہ انڈونیشیائی شہری 2013 سے جعل سازی کررہا تھا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں