جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کیلئے لازمی اسناد

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں ملازمت کے نئے قوانین کے نفاذ کے بعد ورکرز کی تعلیمی اور پیشہ ورانہ صلاحیتی اسناد کی اہمیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ملازمت کے لیے پیشہ ورانہ، تعلیمی اور قابلیتی اسناد لازمی شراط سمجھی جاتی ہیں انہیں کی بنیاد پر آسانی سے نوکریاں ہاتھ لگتی ہیں۔ ملازمین کو اب عملی طور پر مملکت آنے سے قبل اور یہاں آنے کے بعد پیشہ ورانہ ٹیسٹ کے مرحلے سے بھی گزرنا ہوگا۔

اسناد کی تصدیق

سعودی عرب آنے کے لیے پاکستانی شہریوں کو عربی زبان میں ترجمے کے بعد اسناد کی اپنی وزارت خارجہ سے تصدیق کرانا ہوگی، بعد ازاں پاکستان میں موجود سعودی سفارت خانہ یا قونصلیت اسناد کی جانچ کرے گا۔ مملکت آنے کے بعد تصدیق کے لیے مذکورہ اسناد سعودی وزارت خارجہ بھی جائے گی۔

تعلیمی قابلیت سمیت دیگر اسناد کی تصدیق بھی مذکورہ بالا مراحل کے مطابق ہوگی، سعودی قونصلیٹ کی جانب سے کی جانے والی تصدیق کی ویریفکیشن سعودی عرب میں وزارت خارجہ کی جانب سے کی جاتی ہے جس کے بعد اسناد قابل قبول ہوتی ہیں، اور شہری کو ملازمت کے حصول کے مراحل میں ڈالا جاتا ہے۔

اسناد کی اہمیت

سعودی عرب میں ملازمت کے نئے نظام کے بعد اسناد کی اہمیت بھی بڑھ گئی ہے کیوں کہ نئے قوانین میں پیشہ ورانہ صلاحیتوں سمیت ملازمین کی تعلیمی قابلیت کو بھی اجاگر کیا گیا ہے، ایسے ورکرز جو پیشہ ورانہ قابلیت اور مطلوبہ میدان میں تعلیمی اسناد کے حامل ہیں وہ بھی نئے ملازمت کے قوانین سے مستفید ہو سکیں گے۔

اقامے میں پیشوں کو درست کرنے میں بھی تعلیمی و قابلیتی اسناد معاونت کریں گی، اقامہ میں درج پیشہ تبدیل ہونے کے بعد اپنی تعلیمی قابلیت اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے مطابق روزگار ملنے میں آسانی ہوگی۔

تصدیقی مراحل میں اہم نکتہ

پاکستان میں موجود سعودی سفارت خانے یا قونصلیٹ سے اسناد کی تصدیق کے لیے لازمی ہے کہ منظور شدہ ایجنٹس کے ذریعے کام کروایا جائے تاکہ کسی قسم کا ابہام نہ رہے۔

نکاح نامے کی تصدیق

سعودی عرب میں کام کرنے والا ورکر اگر اپنی بیوی کے لیے ویزا نکلوانا چاہتا ہے تو پہلے نکاح نامے کو عربی زبان میں تبدیل کرائے، بعد ازاں اس کی پاکستانی وزارت خارجہ اور سعودی سفارت خانے سے تصدیق ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں