لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں اسموگ کیے باعث ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 10 اضلاع میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن کے 10 اضلاع میں ماسک پہننے کی پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ننکانہ صاحب، شیخوپورہ قصور، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین میں بھی فیس ماسک پہننا لازمی ہوگا۔
نوٹیفکیش میں کہا گیا ہے کہ فیس ماسک پہننے کی پابندی اسموگ کی شدت میں اضافے کی وجہ سے لگائی گئی، ان متاثرہ اضلاع میں آؤٹ ڈور سرگرمیوں کیلئے فیس ماسک پہننا لازمی ہوگا، فیس ماسک لازمی پہننے کا حکم 20 نومبر سے 26 نومبر تک رہے گا۔
دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ عوام کی صحت ہماری ترجیح ہونی چاہیے، تمام عمر کے شہریوں کی صحت کو اسموگ سے شدید خطرات لاحق ہیں، عوام سے گزارش ہے کہ وہ ہدایات پر عمل کریں۔