ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

بھارتی خاتون کی امریکا میں خودکشی سے قبل کی ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کی ریایست نیویارک میں مقیم بھارتی نژاد خاتون مندیپ کپور کی خودکشی سے قبل کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ سکھ خاتون مندیپ کور نے اپنے شوہر رنجو دبیر سنگھ سندھو کے مبینہ تشدد سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔

مندیپ کور اپنی 4 اور 6 سالہ بیٹیوں کے ہمراہ نیویارک میں شوہر کے ساتھ مقیم تھیں۔

خودکشی سے قبل خاتون کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور سکھ برادری کی جانب سے انصاف کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

ویڈیو میں خاتون نے شوہر اور سسرال والوں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے پاگل کردیا ہے اور مرنے پر مجبور کردیا گیا ہے، وہ والد سے کہتی ہیں کہ میں مرنے جارہی ہوں مجھے معاف کردیں۔‘

خاتون کے والد جسپال سنگھ کا کہنا ہے کہ ’شوہر کے مبینہ گھریلو تشدد کی وجہ سے بیٹی نے خودکشی کی ہے۔‘

خاتون کے والد کے مطابق رنجو سنگھ نیویارک میں ٹرک ڈرائیور ہے شروع میں دونوں دو برس تک گاؤں میں رہے اور وہیں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کے بعد سے سے ہی بیٹی کو ہراساں کیا جانے لگا۔

انہوں نے کہا کہ ’اہل خانہ کی مداخلت کے بعد صورتحال قدرے بہتر ہوئی تھی لیکن پھر دونوں نیویارک چلے گئے اور وہیں رہنے لگے لیکن حالات میں کوئی بہتری نہیں آئی اور مندیپ پر تشدد بڑھنے لگا اسی دوران مندیپ کور نے خودکشی کرلی۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ مندیپ کے والدین نے شوہر کے خلاف نیویارک میں بھی مقدمہ درج کروایا ہے جبکہ مندیپ کی شادی آٹھ برس قبل رنجود سنگھ سے ہوئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں