تازہ ترین

نگراں حکومت کے دور میں پہلی مرتبہ پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد: نگراں حکومت کے دور میں پہلی مرتبہ...

سائفر کیس چالان: چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی قصور وار قرار

اسلام آباد: سائفر کیس میں ایف آئی اے نے...

مستونگ واقعے پر بلوچستان میں 3 روزہ سوگ

کوئٹہ: مستونگ واقعے میں‌ شہریوں‌ کی بڑی تعداد میں‌...

مستونگ خودکش حملہ : جاں بحق افراد کی تعداد 55 ہوگئی

کوئٹہ : مستونگ میں عید میلاد النبی ﷺ کے...

"کپتان تنہا نہیں، اب ہر گھر میں ‘عمران ‘ پیدا ہوگیا”

منڈی بہاؤالدین: وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پیغام ہے کہ تقریریں بہت ہوگئیں، اب تحریک حقیقی آزادی کا وقت ہے۔

تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤ الدین میں حقیقی آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں عمران خان کا پیغام لے کرآیا ہوں، انہوں نے کہا کہ تقریریں بہت ہوگئیں اب اس کا وقت نہیں، اب تحریک حقیقی آزادی کاوقت ہے۔

شاہ محمود قریشی نے منڈی بہاؤ الدین کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آج زخمی ہے، کیا آپ پنڈی پہنچ کرعمران خان کے زخموں پرمرہم رکھنےکو تیارہو،آج رات کا وقفہ ہےسوچ لو منڈی بہاؤالدین نےفیصلہ کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ہوسکتا ہے وزیرآباد حملہ پرویزالہیٰ نے کروایا ہو، ن لیگی رہنما کا الزام

وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے وفاقی وزیر داخلہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ہماری اگلی منزل سرائےعالمگیر ہے، سفرآپ نےکرناہےاورامراض قلب کےاسپتال میں داخل وہ (رانا ثنااللہ ) ہوگیا ہے۔

راناثنااللہ دیکھ لو مجھے منڈی بہاؤالدین کےکارکنوں میں خوف دکھائی نہیں دیتا،تم نے نےٹیئرگیس کےشیل اور سندھ سے پولیس بلوارکھی ہے، تم کہتے پھر رہے ہو کہ میں نے بدمعاشوں کی ڈیوٹی لگادی جو لانگ مارچ رکاوٹ بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نےفیصلہ کیامیراقافلہ چلتاجائےگا،عمران خان نےلاہورسے وزیرآباد تک جی ٹی روڈپرایک منظردیکھا،وہ منظر دیکھ کر عمران خان نےکہا کہ جی ٹی روڈپرمیراپیغام اوربیانیہ پہنچ گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -