پیر, اپریل 28, 2025
اشتہار

مسافر وین کنویں میں گر گئی، 12 افراد جان سے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے مدھیہ پردیش کے مندسور ضلع میں گزشتہ روز تیز رفتاری کے باعث ہولناک واقعہ رونما ہوا، تیز رفتار مسافر وین موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد کنویں میں جاگری، جس کے نتیجے میں 12 افراد موت کی نیند سوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مرنے والوں میں ایک مقامی شخص بھی شامل ہے جو لوگوں کو بچانے کے لیے کنویں میں اترا تھا مگر خود بھی جان کی بازی ہار گیا۔

رپورٹس کے مطابق ضلع کے نارائن گڑھ تھانہ حلقہ کے بوڑھا-ٹکراوت پھنٹے پر اتوار کی دوپہر تقریباً 1 بجے یہ خوفناک حادثہ رونما ہوا، ایک تیز رفتار مسافر وین نے پہلے موٹر سائیکل کو ٹکری ماری پھر خود بغیر منڈیر کے کنوئیں میں گر گئی۔

حادثے میں پہلے پانچ افراد کی موت کی اطلاع سامنے آرہی تھیں مگر اب یہ تعداد 12 تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بدقسمت وین میں 10 سے زیادہ مسافر موجود تھے جو مندر جارہے تھے، حادثے میں زخمی تین سال کی بچی سمیت 4 لوگوں کو زندہ باہر نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل گوئٹے مالا میں مسافر بردار بس ایک گہری کھائی میں جا گری تھی جو ان کیلیے موت کا کنواں ثابت ہوئی۔ حادثے میں 51 افراد موت میں چلے گئے۔

اس حوالے سے متعلقہ حکام نے بتایا کہ مسافر بس سان آگسٹن شہر سے دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی جارہی تھی۔ تیز رفتاری کے باعث بس ڈرائیورسے بیقابو ہوگئی اور ریلنگ توڑتی ہوئی پل سے 66 فٹ نیچے گہرے نالے میں گرگئی۔

درجنوں مسافروں کی ہلاکت پر گوئٹے مالا کے صدر برنارڈو اریوالو نے تین دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

فائر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں بس کو گندے پانی میں ڈوبا ہوا دکھایا گیا ہے، جس کے ارد گرد مسافروں کی لاشیں بکھری ہوئی ہیں۔

بھارت: تجاوزات کی آڑ میں 20 مساجد اور مدارس شہید

ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمی ہونے والے مسافروں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 51 اموات کی تصدیق کردی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں