بدھ, فروری 26, 2025
اشتہار

روزویلٹ ہوٹل پناہ گزینوں کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ مین ہیٹن کا تاریخی روزویلٹ ہوٹل جون 2025 سے پناہ گزینوں کے لیے بند کردیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں تین سال کے دوران 50 سے زائد پناہ گاہوں کو بند کیا جاچکا ہے، جبکہ روزویلٹ ہوٹل میں اس وقت 2 ہزار 852 پناہ گزین مقیم ہیں۔

مذکورہ ہوٹل پاکستان کی قومی ائیر لائن کی ملکیت ہے جسے 2023 میں نیویارک انتظامیہ کو معاہدے کے تحت 3 سال کے لیے پناہ گزینوں کے لئے 220 ملین ڈالر کے عوض لیز پر دیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق دو سال قبل ہزاروں تارکین وطن یہاں پناہ کے انتظار میں فٹ پاتھوں پر بیٹھے نظر آتے تھے، جس سے یہ امریکا میں امیگریشن کے تنازعے کا مرکز بن گیا تھا۔

یوکرینی صدر کیا چاہتے ہیں؟ ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا انکشاف

تاہم امریکا میکسیکو سرحد پر تارکین وطن افراد کی آمد میں کمی اور نیو یارک کے ہنگامی پناہ گاہی نظام کے خاتمے کے باعث اب اس کی ضرورت نہیں رہی۔

واضح رہے کہ امریکا کے نئے صدر ٹرمپ نے اقتدار میں آتے ہی ملک میں موجود غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا تھا، جس کے نتیجے میں ہزاروں کی تعداد میں غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں