ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

منیشا کوئرالہ فلم انڈسٹری کے دوہرے معیار پر پھٹ پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم انڈسٹری میں 90 کی دہائی میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی معروف اداکارہ منیشا کوئرالہ نے میل ڈومینیٹڈ انڈسٹری میں موجود دوہرے معیار پر لب کشائی کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپال سے تعلق رکھنے والی اداکارہ منیشا کوئرالہ جو بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران کئی تنقیدی اور تجارتی کامیابیاں حاصل کیں۔

منیشا نے حال ہی میں ایک خصوصی انٹرویو دیا جس میں انہوں نے نہ صرف انڈسٹری میں موجود دوہرے معیار پر کھل کر بات کی بلکہ یہ بھی بتایا کہ اس میل ڈومینیٹڈ انڈسٹری میں کیسے ہیروز کو ہمیشہ فیصلہ کرنے کا اختیار دیا جاتا تھا۔

- Advertisement -

اداکارہ نے کہا کہ مجھے ان دوہرے معیاروں سے نفرت تھی اسی لیے میں نے بغاوت کرنے کا فیصلہ کیا اور میری بغاوت کی عادت اسی وجہ سے پیدا ہوئی کیونکہ اس صورتحال سے میں خوش نہیں تھی۔

اُنہوں نے فلم ‘من’ کے دوران کا ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ،’جب میں نے فلم ‘من’ میں ایک خاتون میک اپ آرٹسٹ کو رکھا تو ان دنوں یونین کا قانون تھا کہ صرف مرد میک اپ آرٹسٹ بن سکتے تھے، اور ہیئر ڈریسر خاتون ہونی چاہیے۔

حالانکہ ایڈ فلمز میں ایسا نہیں تھا تو میں نے ایک خاتون سے ملاقات کی جو میک اپ بہت اچھا کرتی تھیں۔ میں نے کہا کہ ‘کیوں نہ میرا میک اپ وہ کریں؟’

اروشی روٹیلا اور کمال آر خان میں لفظی جنگ چھڑ گئی

اُنہوں نے کہا کہ ہر چیز میں تبدیلی ممکن ہے بشرط یہ کہ اگرکوئی پہلا قدم اٹھالے کیونکہ اسکے بعد حالات لازمی بدل جاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں