ممبئی : بالی ووڈ کی دلکش اور نوے کی دہائی کی معروف اداکارہ منیشا کوئرالا نے زندگی 46 بہاریں دیکھ لیں۔
نوے کی دہائی میں شہرت پانے والی بالی ووڈ ادکارہ منیشا کوئرالا 16 اگست 1970 کو نیپال میں پیدا ہوئیں ،وہ بیشتر ہندی فلموں کے ساتھ ساتھ کئی نیپالی ، تامل تیلگو اور مالیالم فلموں میں جلوہ گر ہوئیں۔
منیشا کوئرالا نے 1989 میں نیپالی فلم سے فلمی سفر کا آغاز کیا، جبکہ بالی ووڈ میں ان کی پہلی فلم سوداگر سن 1991 میں ریلیز ہوئی ، بعد ازاں انہوں نے اپنی اداکاری کے باعث نوئے کی دہائی میں انہیں معروف و دلکش اداکارہ کے طور پر پہچانا جانے لگا ۔
ان کی کامیاب ترین فلموں میں لو اسٹوری ، اگنی ساکشی ، گپت ، اور من فلم شامل ہے، تاہم منیشا کے اداکاری کی صلاحیتیں فلم بومبے ، اکیلے ہم اکیلے تم ، خاموشی ، دل سے ، لجا اور کمپنی میں بھی نظر آئی ۔
منیشا نے نیپال کے ایک کاروباری شخص سے شادی کی تھی ، لیکن ان کا یہ رشتہ زیادہ دن تک نہیں چل پایا اور دونوں الگ ہو گئے، بالی ووڈ کو کئی سپر ہٹ فلمیں دینے والی ادکارہ منیشا کوئرالا 2012 میں کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئیں تھیں ۔
اس خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور ڈیڑھ برس تک امریکا میں کینسرکا علاج کرایا، بالی ووڈ ادکارہ نے کینسرکے خلاف انتہائی مشکل جنگ لڑتے ہوئے اپنی بیماری کو شکست دی۔