معروف اداکار عمران اسلم نے ڈرامہ سیریل ’من آنگن‘ میں اپنے کردار ’ثقلین‘ سے متعلق بتادیا۔
سگ سگما پلس اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش من آنگن میں انمول بلوچ (ماہ نور)، زین بیگ، عمران اسلم (ثقلین، منفی کردار)، شازیل شوکت (رمشا)، رئید عالم، عالیہ علی (اریبہ)، عدنان صمد خان (عاشر) ودیگر شامل ہیں۔
من آنگن کی ہدایت کاری کے فرائض ہشام سید اور سلمان سرہندی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی نادیہ احمد نے لکھی ہے۔
ڈرامے کی کہانی تین بہنوں ماہ نور، اریبہ اور رمشا کے گرد گھومتی ہیں جس میں انہیں شوہر کی جانب سے دھوکا دیا جاتا ہے اور کس طرح وہ اس کا مقابلہ کرتی ہیں۔
من آنگن میں عمران اسلم ’ثقلین‘ عالیہ علی (اریبہ) کے شوہر کا کردار نبھا رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’ثقلین کہہ رہے ہیں کہ ’جب تک میں اس کی ساری جائیداد اپنے نام نہیں کروا لیتا اسے طلاق نہیں دے سکتا۔‘
عمران اسلم نے اپنے کردار سے متعلق کہا کہ ’میرے کردار ثقلین کو آپ نے کہیں نہ کہیں دیکھا ہوگا ہوسکتا کہیں رشتے داروں میں دیکھا ہو یا پھر اپنے کسی دوست کے گھر میں دیکھا ہوگا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ہوسکتا ہے اس کردار کو آپ جس علاقے میں رہتے ہیں وہاں دیکھا ہوگا اور مجھے یقین ہے کہ آپ سب لوگ اس کردار سے متعلق جانتے ہوں گے۔‘
Watch this exclusive BTS video of Imran Aslam from the sets of #MannAangan!
Airing Daily at 7:00 PM – only on #ARYDigital #ARYDrama #ImranAslam pic.twitter.com/oyIvz4cmTd
— ARY Digital (@arydigitalasia) February 28, 2023
واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’من آنگن‘ کو اے آر وائی ڈیجیٹل پر روزانہ شام 7 بجے نشر کیا جاتا ہے۔‘