جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

من آنگن! ’ہر بار میری تذلیل عورت کی بدولت کیوں ہوتی ہے؟‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’من آنگن‘ کی پہلی قسط پیر کی شام 7 بجے نشر کی جائے گی۔

سگ سگما پلس اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش من آنگن میں انمول بلوچ (ماہ نور)، زین بیگ، عمران اسلم (ثقلین)، شازیل شوکت، رئید عالم، عالیہ علی (اریبہ)، عدنان صمد خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

من آنگن کی ہدایت کاری کے فرائض ہشام سید اور سلمان سرہندی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی نادیہ احمد نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

ڈرامے کے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی تھی اور اسے یوٹیوب پر ہزاروں ویوز حاصل ہوئے تھے۔

پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ زین بیگ پر خاتون نے الزام لگایا جس کے بعد پولیس انہیں گرفتار کرکے لے جاتی ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ ’ایک بار پھر مجھ پر الزام لگایا گیا ہے ایک بار پھر وجہ عورت ہے پہلے بھی میرا تماشہ سب نے دیکھا تھا یہ بار میری تذلیل عورت کی بدولت کیوں ہوتی ہے۔‘

ماہ نور کہتی ہیں کہ مجھے لگتا تھا کہ آپ دوسروں مردوں سے الگ ہیں لیکن آپ میں اور دوسروں میں کوئی فرق نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں