جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

اسٹار تو بچن، اور دونوں خان ہیں میں صرف اداکار ہوں، منوج باجپائی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وُڈ کے اداکار منوج باجپائی کا ماننا ہے کہ اسٹار تو امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور سلمان خان ہی ہیں وہ صرف اداکار ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق منوج باجپائی نے اسٹارڈم کے بارے میں بات کرتے ہوئے امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور سلمان خان اس کی مثالیں دیں۔

آر جے سدھارتھ کنن سے بات کرتے ہوئے منوج باجپائی کہتے ہیں کہ اسٹار پتا ہے کیا ہوتا ہے؟ اسٹار ہوتا ہے بچن صاحب کے بنگلے کے سامنے سے کبھی کبھی گزرتا ہوں، راستہ جام ہوتا ہے۔ 80 سال کی عمر میں بھی ہر اتوار کو بڑی تعداد میں لوگ انہیں دیکھنے کے لیے کھڑے ہوتے ہیں۔

- Advertisement -

اداکاروں کے اسٹارڈم یعنی غیر معمولی شہرت کے بارے میں منوج نے مزید کہا کہ سلمان خان صرف اپنی بالکنی پر آ کر ہاتھ ہلاتا ہے، لوگوں کا ایسا مجموعہ ہوتا ہے کہ لاٹھی چارج کرنا پڑ جاتا ہے، اگر شاہ رخ خان اپنی بالکنی پت آتا ہے لوگ پتا نہیں کہا کہا سے کب سے انتظار میں کھڑے ہوتے ہیں۔

منوج باجپائی مزید کہتے ہیں کہ ’ہم لوگ کیا ہیں؟ لوگ ہماری طرف عزت سے آنکھ اٹھا کر دیکھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ بہت اچھا کام کرتے ہیں آپ۔ ہم آپ کی بہت فلمیں دیکھتے ہیں۔ لیکن جیسے ہی سلمان شاہ رخ نظر آتے ہیں تو لوگ چیخیں مارنے لگ جاتے ہیں۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں