پیر, جون 17, 2024
اشتہار

منوج باجپائی کی فلم ’بھیا جی‘ میں خاص کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

 پٹنہ: ’گینگز آف واسع پور‘ اور ’ستیا‘ جیسی فلمیں دینے والے بالی ووڈ کے معروف اداکار منوج پاجپائی اب ’بھیا جی‘ کے ساتھ اسکرین پر واپس آئے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی اپنی نئی فلم ’بھیا جی ‘کے ساتھ فلم انڈسٹری میں اپنی فلموں کی سنچری مکمل کرلی، تاہم انہوں نے فلم کی تشہیر کے دوران اس فلم کے بارے میں بات کی۔

اداکار نے کہا کہ فلم بھیا جی ایک فل آن ایکشن فلم ہے جس میں سوتیلے بھائیوں کے درمیان محبت کو دکھایا گیا ہے، اس فلم میں بھیا جی کا کردار کہانی کا اہم پہلو ہے، اس فلم میں سوتیلی ماں اور بیٹے کی کہانی ہے۔

- Advertisement -

منوج باچپائی نے کہا کہ یہ فلم سوتیلے بھائیوں کے درمیان محبت کی کہانی ہے، فلم میں بڑے بھائی نے اپنے والد سے وعدہ کیا تھا کہ جب تک وہ اپنے سوتیلے بھائی اور والدہ کی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتا تب تک وہ اپنی زندگی کو آگے نہیں بڑھائے گا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میں اس فلم میں عوام سے بات کر رہا ہوں، یہ فلم ہر طرح کے ناظرین کے لیے ہے، یہ گاؤں کے لیے ہے، چھوٹے شہر کے لیے اور بڑے شہر کے لیے بھی ہے، یہ ایک ایسی فلم ہے جس میں ایک خاندان کے جذبات کی بات کی گئی ہے۔

منوج باچپائی نے اپنی کامیاب فلموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ میں خوش قسمت اداکار ہوں کہ ’بھیا جی‘ کے ساتھ میری 100 فلمیں ہو گئی ہیں، اور میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ ان میں سے 85 یا 90 فلمیں اچھی تھیں، اتنا خوش قسمت کون ہو گا؟ ‘۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی کی نئی فلم بھیا جی 24 مئی کو ریلیز ہو گئی ہے، یہ فلم بھارتی شہر بہار پر مبنی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں