اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

منوج باچپائی نے اپنی زندگی سے جڑے اہم راز سے پردہ اُٹھادیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار منوج باچپائی نے اپنی زندگی سے جڑے اہم راز سے پردہ اُٹھادیا۔

منوج باچپائی کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ان کی فلموں پر سب سے زیادہ تعریف اور تنقید ان کی اہلیہ کی جانب سے ہی ہوتی ہے۔

دوران انٹرویو منوج باجپائی کا کہنا تھا کہ جب میں اپنی اہلیہ شبانہ باچپائی کیساتھ فلم سے متعلق تفصیلات شیئر نہیں کرتا تو پھر ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کچھ کہہ بھی نہیں سکتا۔

- Advertisement -

انہو ں نے کہا کہ حقیقت میں، میں ہمیشہ انہیں سرپرائز دینا چاہتا ہوں اسی وجہ سے میری اہلیہ کو ہمیشہ شکایت رہتی ہے کہ میں ان کیساتھ فلم کی اسکرپٹ شیئر نہیں کرتا۔

انہوں نے بتایا کہ اسی سرپرائز سے مجھے ان کے فلم دیکھنے کے بعد حیران کن جذبات اور ردِ عمل دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔یہی نہیں اسکرپٹ کون سی ہے اور کس فلم پر کام کر رہا ہوں، یہ سب باتیں اہلیہ سے شیئر نہیں کرنے پر ہمارے درمیان لڑائیاں بھی ہو جاتی ہیں۔

انہوں نے اپنی اہلیہ شبانہ سے متعلق ایک یادگار قصہ بھی سنایا کہ وہ فلم دیکھ رہی تھیں کہ ایک سین کو دیکھ کر اس قدر پریشان ہوئیں کہ رونا ہی شروع کر دیا۔

اس کے بعد اہلیہ کی ایسی حالت دیکھ کر میں ایڈٹ روم میں گیا تو اس نے میری طرف دیکھا تک نہیں اور عمارت سے 4 منزل نیچے اتر کر رکشے میں بیٹھ کر گھر چلی گئیں۔

بچپن سے اداکاری کرنے کا شوق تھا، ماریہ ملک

یاد رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار منوج باچپائی نے اب تک علی گڑھ، اسکول اور اسپیشل جیسی کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں