ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

وزیراعظم اورصدر سمیت سیاسی رہنماؤں کا ائیرچیف مارشل اصغرخان کےانتقال پر اظہارتعزیت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : صدرممنون حسین اور وزیراعظم نے ائیرچیف مارشل اصغرخان کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ قومی دفاع اورفضائیہ کیلئےاصغرخان کی خدمات کویاد رکھا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق صدرممنون حسین سمیت سیاسی رہنماؤں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، طاہرالقادری نے ائیرچیف مارشل اصغرخان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

صدرممنون حسین نے ائیرچیف مارشل اصغرخان کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا اصغرخان ایمانداراور بہادر شخصیت تھے، قومی دفاع اورفضائیہ کیلئےاصغرخان کی خدمات کو یاد رکھا جائیگا۔

صدرممنون حسین نے اصغرخان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اصغرخان کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے اصغرخان کو فضائیہ کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایئرمارشل (ر) اصغر خان کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ اصغر خان کی پاک فضائیہ کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، اصغر خان محب وطن اور سچے پاکستانی تھے۔

گورنرپنجاب رفیق رجوانہ نے بھی ائیرمارشل(ر)اصغرخان کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کےدرجات کی بلندی اورلواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کی اور کہا کہ اصغر خان فرض شناس آفیسراورمحب وطن سیاستدان تھے، اصغرخان کی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے ایئرمارشل(ر)اصغرخان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اصغر خان محب وطن پاکستانی،ایک سیاسی عہدکی تاریخ تھے۔

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے ایئرمارشل (ر) اصغر خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  اصغر خان کی ملک کےلیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں