ہفتہ, اپریل 5, 2025
اشتہار

گاڑی کو ’بیڈ‘ میں بدلنے والے شخص کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ایک شخص نے اپنی گاڑی کو بستر میں تبدیل کرلیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگال میں نوجوان نے حیرت انگیز طور پر اپنی گاڑی کو بیڈ بنا لیا اور سڑکوں پر گھومنے کے لیے نکل پڑا۔

وائرل ویڈیو کو اب تک 64 ملین صارفین دیکھ چکے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی پر بیڈ موجود ہے اور اس پر گدے، چادر اور تکیے موجود ہیں۔

ڈرائیور، بیڈ کے اوپر آرام سے بیٹھا ہے اور گاڑی کو اسٹیئرنگ وہیل سے چلاتا ہے، اس دوران سڑک پر لوگ ویڈیو کو ریکارڈ کررہے ہیں۔

وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی تبصرے کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’لگتا ہے یہی سب دیکھنے کے لیے ہم 349 کا ری چارج کرواتے ہیں۔‘

دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ ’رول رائز کی جانب سے 69 مس کال آچکی ہیں۔‘ تیسرے صارف کا کہنا تھا کہ ’ایسا صرف انڈیا میں ہی ہوسکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں