بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

شہری کی حاضری دماغی کام کر گئی، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر حادثات سے بچاؤ کی مختلف ویڈیو وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین دنگ رہ جاتے ہیں۔

ایسے ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں گلی میں کھڑا شخص حادثے سے بال بال بچ گیا۔

مذکورہ ویڈیو ڈاکٹر اجیتا نامی صارف نے شیئر کی اور لکھا کہ ’بھارت میں کوئی بھی سپر ہیرو ہوسکتا ہے۔‘

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص گلی میں کنارے پر کھڑا ہے ایسے میں ایک تیز رفتار رکشہ موڑ لے کر گلی میں داخل ہوتا ہے تو سامنے کھڑا شخص اسے ہاتھ سے پیچھے ہٹانے کی کوشش کرتا ہے اتنے میں رکشہ ڈرائیور تیزی سے گزر جاتا ہے اور مذکورہ شخص حادثے سے بچ جاتا ہے۔

یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ یہ ویڈیو بھارت کے کس علاقے کی ہے تاہم سوشل میڈیا پر ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اسے اب تک دو لاکھ سے زائد ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’اگر وہ اس رکشے کو نہیں دھکیلتا تو حادثے میں زخمی ہوسکتا تھا اس نے خود کا دفاع کیا ہے۔‘

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’رکشہ اس پر گر سکتا تھا وہ ایک ذہین آدمی ہے۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں