تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ممبئی میں شہری کی جیب میں موبائل فون پھٹ گیا

ممبئی: بھارت کے شہر ممبئی میں شہری کی جیب میں موبائل فون پھٹ گیا جس کے نتیجے میں شہری زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی بھندوپ کے علاقے میں شہری ہوٹل میں کھانا کھا رہا تھا کہ اچانک جیب میں موبائل پھٹ گیا، موبائل پھٹنے کے باعث شہری معمولی زخمی ہوگیا اور اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

چار جون کو جاری ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شہری ہوٹل میں کھانا کھا رہا ہے اور اچانک موبائل فون پھٹنے کے سبب اچھل جاتا ہے جبکہ ہوٹل میں موجود دیگر لوگ ہوٹل سے بھاگ جاتے ہیں۔

گزشتہ سال اکتوبر میں بھی دہلی سے اندور جانے والے والی فلائٹ میں موبائل فون پھٹ گیا تھا، فلائٹ میں 120 مسافر سوار تھے تاہم کریو ممبر کی جانب سے موبائل فون کو پانی میں ڈالنے کے سبب طیارے کو باحفاظت لینڈ کرلیا گیا تھا۔

دہلی کے رہائشی خاتون نے اپنا ہینڈبیگ سیٹ کے نیچے رکھا تھوڑی دیر بعد اس میں سے دھواں نکلنے لگا، خاتون نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے ایئرہوسٹس کو مدد کے لیے طلب کیا، ایئرہوسٹس کی جانب سے موبائل فون کو پانی کی ٹرے میں ڈالا گیا۔

واضح رہے کہ کراچی میں بھی نوجوان لڑکی اپنے موبائل پر گانے سننے میں مشغول تھی کہ اچانک اس کا موبائل فون دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں لڑکی جھلس گئی اوراسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال کے برن سینٹر میں داخل کرایا گیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریںْ۔

Comments

- Advertisement -