جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

مانسہرہ: دو دہشت گرد گرفتار، بڑی تعداد میں جدید اسلحہ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

مانسہرہ / کراچی : سیکورٹی فورسز نے مانسہرہ کے علاقے اوگی سے دودہشت گردوں کو گرفتارکرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ جبکہ کراچی میں رینجرز نے مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے علاقے اوگی میں سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیئے۔

دہشت گرد کارروائی سے پہلے ہی دھر لئے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نےمانسہرہ کے قریب اوگی اورچرن گدا میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کرکے دہشت گردی کی بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

سیکورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے بیس کلوگرام بارودی مواد، اے کے فورٹی سیون ،ہینڈ گرنیڈ اورراکٹ برآمد کئے گئے۔

علاوہ ازیں رینجرز نے کراچی میں مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرکے ٹارگٹ کلر کے قبضے سے آٹھ ایس ایم جیز،دو ہزار چھ سو تیس گولیاں اور چالیس پیکٹ حشیش کے برآمد کرلئے۔ رینجرز کے مطابق ملزم کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے۔

اس کے علاوہ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں لانڈھی ، شاہ فیصل اور اورنگی ٹاؤن میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں