ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

مانسہرہ، چار سالہ بچی سے مبینہ زیادتی ، ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

مانسہرہ: خیبرپختونخواہ پولیس نے چار سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مانسہرہ میں دو روز قبل چار سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا، ملزم مذکورہ بچی کے ساتھ کھیتوں میں پکڑا گیا تھا جس پر اہل علاقہ نے اُسے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پولیس کے حوالے کیا۔

ملزم کے رشتے داروں نے پولیس سے جھگڑا کر کے اُسے وہاں سے فرار کروایا جس کے بعد متاثرہ بچی کے اہل خانہ نے احتجاج کیا اور انتظامیہ کو گرفتاری کے لیے چوبیس گھنٹے کا وقت دیا تھا۔

بعد ازاں متاثرہ بچی کے اہل خانہ کی مدعیت میں ایف آئی آر درج ہوئی جس میں عبدالستار نامی شخص کو نامزد کیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد تفتیش کی تو سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزم کی شناخت بھی ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں: مانسہرہ میں 3 سالہ بچی سے اغوا کے بعد زیادتی

اسپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی نے مانسہرہ میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کے پی سے رپورٹ طلب کی اور ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی۔

مانسہرہ پولیس ذرائع کے مطابق چار سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم عبدالستار کو  رشتے داروں نے پولیس کے حوالے کیا جسے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اُس کا ڈی این اے نمونہ لے لیا اب ملزم عبدالستار کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں