جمعہ, اپریل 18, 2025
اشتہار

مانسہرہ : غیرت کے نام پر ماں اور کمسن بچی کے سفاکانہ قتل میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

مانسہرہ : ماں اور کمسن بچی کے قتل میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، غیرت کے نام پرماں اور بیٹی کا سفاکانہ قتل کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کےعلاقے جابہ میں غیرت کے نام پرماں اورکمسن بچی کے قتل میں ملوث چھےملزم پکڑے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے حکام کے نوٹس پر چھاپے مارے گئے اور تمام ملزم گرفتارکرلیے ہیں ، ڈی پی او مانسہرہ کی زیرنگرانی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے مؤثر سرچ آپریشن کیے۔

حکام نے بتایا کہ سفاکانہ قتل میں ملوث پانچ ملزم وصی شاہ، رزاق شاہ، نیازعلی شاہ، قائم شاہ اوراحسن علی شاہ کوپہلے گرفتار کیا گیا، ان ملزمان کی نشاندہی پر پولیس چھٹے ملزم سید مہتاب شاہ کو بھی گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

پولیس نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے چند روز قبل مانسہرہ میں غیرت کے نام پرایک خاتون اور اسکی سولہ ماہ کی بچی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ رابعہ نے محمد عمر سے پسند کی شادی کی تھی، اب ان کی سولہ ماہ کی بیٹی بھی تھی جبکہ مقتولہ رابعہ کا شوہر عمر سعودی عرب میں مقیم ہے۔

مقامی زرائع نےانکشاف کیا تھا کہ مقتولہ نے اپنی زات پات برادری سےباہرایک سیدخاندان کے نوجوان سے چھپ کرشادی کرلی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں