مانسہرہ: صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر مانسہرہ میں مسافر جیپ کھائی میں جا گری، حادثے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
حادثے کا شکار جیپ سنجاری سے گوگر بند جارہی تھی۔
عینی شاہدین کے مطابق جیپ موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت جاں بحق افراد کی لاشوں کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا۔
تاحال جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔