مانسہرہ: خیبرپختونخواہ کے ضلع مانسہرہ میں گاڑی کی بیٹری چوری کرنے کے الزام میں 2 بھائیوں پر سفاکانہ تشدد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے گاؤں جگوڑی میں گاڑی کی بیٹری چوری کعنے کے الزام میں گاؤں والوں نے 2 بھائیوں کو برہنہ کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مانسہرہ کے تھانہ بٹل کی حدود میں واقع گاؤں جگوڑی میں دونوں بھائیوں پر بدترین تشدد کیا گیا اور بھاری بیٹری ان کی کمر پر رکھ کر پورے علاقے میں گھمایا گیا۔
واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او صادق بلوچ نے نوٹس لے لیا اور پولیس نے واقعے میں ملوث 7 افراد کی شناخت کر کے انہیں گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔