پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

منشا بم سپریم کورٹ کے احاطے سے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: منشا بم کو گرفتار کر لیا گیا، قتل، اقدام قتل اور زمینوں پر قبضے میں پنجاب پولیس کو مطلوب منشا بم کو سپریم کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق منشا بم کو پولیس نے سپریم کورٹ کے احاطے سے گرفتار کر لیا، ان کے خلاف قتل، اقدام قتل اور زمینوں پر قبضے کے مقدمات ہیں۔

[bs-quote quote=”ایس ایس پی شفیق گجر نے میرے خلاف مقدمہ درج کیا اور میرا نام بم رکھا: منشا بم” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

- Advertisement -

منشا بم ضمانت کے حصول کے لیے سپریم کورٹ میں موجود تھا، منشا بم اور بچوں پر زمینوں پر قبضے کے 70 سے زائد کیسز رجسٹرڈ ہیں۔

گرفتاری سے قبل ملزم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شفیق گجر کے بھائی سے لین دین کے تنازعے پر جھگڑا ہوا، ایس ایس پی شفیق گجر نے میرے خلاف مقدمہ درج کیا اور میرا نام بم رکھا، ن لیگ والے میرے مخالف ہیں۔

قبل ازیں منشا بم کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم اسلام آباد پہنچی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید خرم علی نے بتایا کہ پولیس کو منشا بم متعدد مقدمات میں مطلوب ہے۔

ڈی آئی جی نے امکان ظاہر کیا تھا کہ پنجاب پولیس کی درخواست پر منشا بم کو گرفتار کیا جا سکتا ہے، منشا بم کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی کی سربراہی میں ٹیم روانہ کی گئی۔


یہ بھی پڑھیں:  لینڈ مافیا کا کارندہ منشا بم سپریم کورٹ پہنچ گیا


خیال رہے کہ لینڈ مافیا کا کارندہ منشا بم سپریم کورٹ ضمانت کے حصول کے لیے پہنچا تھا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر زمینوں پر قبضے کا الزام جھوٹا ہے، میرا کسی قبضہ گروپ سے تعلق نہیں ہے۔

سپریم کورٹ پہنچنے پر منشا بم نے کہا کہ گرفتاری دینے سپریم کورٹ آیا ہوں، مجھے کسی نے گرفتارنہیں کیا، خود پیش ہونے آیا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں