جمعرات, ستمبر 19, 2024
اشتہار

ضروری نہیں ہر اچھا انسان اچھا شوہر ثابت ہو، منشا پاشا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں کہ ہر اچھا انسان اچھا شوہر بھی  ثابت ہو۔

اداکارہ منشا پاشا نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور اس دوران ذاتی زندگی اور شوبز سے متعلق اظہار خیال کیا۔

انہوں نے مثالی شوہر کی منتظر لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ایک انسان اچھا ہوتا ہے لیکن ضروری نہیں ہے کہ ہر اچھا انسان اچھا شوبر بھی ثابت ہو اور اسی طرح ہر اچھی لڑکی بھی اچھی بیوی نہیں ہوتی ہے۔‘

- Advertisement -

منشا پاشا نے کہا کہ اسی لیے ایسے شخص کی تلاش کریں جو آپ کو سپورٹ کرے۔

اداکارہ نے کہا کہ اچھا شوہر ہمیشہ آپ کی غلطی پر توجہ نہیں دے گا بلکہ اسے سدھارنے کی کوشش کرے گا کہ اس کو اب ٹھیک کیسے کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شادی سے قبل کنفیوژ تھی کہ شاید میں صحیح ہوں یا غلط ہو یا پھر مجھ پر عشق کا دورہ چڑھا ہے لیکن پھر پتا چلا کہ جو میں سوچ رہی ہوں وہ ٹھیک ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب پہلی بار جبران ناصر سے ملاقات ہوئی تو سمجھ گئی تھی کہ میری زندگی میں ان کا اہم کردار ہوگا اور ایک سال کے انتظار کے بعد ہماری شادی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ اداکارہ منشا پاشا اور جبران ناصر اپریل 2022 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں