منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

کرونا وائرس روک تھام، شہری اپنے طور پر کیسے کردار ادا کرسکتے ہیں؟ منشا پاشا نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستانی اداکارہ منشا پاشا نے کرونا وائرس کے بعد کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے یومیہ اجرت کمانے والوں کے لیے مدد کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر منشا پاشا نے ٹویٹ میں کہا کہ ’انڈسٹری میں کوئی ایسا موجود ہے جس  نے گروپ کی صورت میں پیسے جمع کیے تاکہ وہ یومیہ اجرت کمانے والوں کی مدد کرسکیں‘۔

انہوں نے لکھا کہ آئندہ آنے والے ہفتے میں صورت حال ایسی ہونے والی ہے جس کی وجہ سے یومیہ اجرت کمانے والوں کو مشکل کا سامنا ہوگا، ایسے تمام لوگ جو یومیہ اجرت کماتے ہیں انہیں ہم ایک پیکٹ میں ضروری اشیا بھیجیں گے جس میں کھانا، چائے کی پتی، صابن و دیگر چیزیں ہوں گی۔

- Advertisement -

اداکارہ نے لکھا کہ ’ آپ کے اردگرد ایسے لوگ موجود ہیں جو یومیہ اجرت پر ہی گزارا کرتے ہیں، ایسے لوگوں اور گھرانوں کا خیال رکھیں ، اگر وہ آپ کے دروازے پر نہیں آتے تب بھی آپ اُن کے گھر جاکر شعور دلائیں کہ وہ سینیتائزر استعمال کریں اور دن میں کئی بار اپنے ہاتھ دھوئیں‘۔

منشا پاشا نے لوگوں سے اپیل کی کہ کرونا وائرس کی روک تھام میں اپنی مدد کے تحت اپنا کردار ادا کریں۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا 15 دن کیلئے ریسٹورنٹ اور شاپنگ مالز بند کرنے کا فیصلہ

یاد رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 236 سے تجاوز کرچکی جن میں سے ایک مشتبہ مریض آج دورانِ علاج دم توڑ گیا ہے، سندھ حکومت نے وائرس کی روک تھام کے لیے شاپنگ مالز، بازاروں کو دو ہفتوں کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں