بدھ, مئی 29, 2024
اشتہار

نصیر الدین شاہ کے سندھی زبان سے متعلق بیان پر منشا پاشا بھی بول پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار نصیر الدین شاہ کے سندھی زبان سے متعلق بیان پر اداکارہ منشا پاشا بھی بول پڑیں۔

بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ کو سندھی زبان سے متعلق بیان دینا مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

نصیر الدین شاہ نے حالیہ انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ’سندھی زبان اب پاکستان میں نہیں بولی جاتی۔‘

- Advertisement -

اداکارہ منشا پاشا نے ان کی ویڈیو کلپ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بطور قابل فخر سندھی جو کہ گھر میں سندھی بولتی بھی ہیں، میں اس رائے سے اختلاف کرتی ہوں۔‘

سوشل میڈیا صارفین نے بھی نصیرالدین شاہ کو مشورہ دیا کہ ’وہ اپنی معلومات درست کریں کیونکہ ایسا بلکل نہیں ہے سندھی صوبہ سندھ کی ایسی زبان ہے جو سب سے زیادہ بولی جاتی ہے۔‘

ایک صارف نے لکھا ’میں حیران ہوں کہ آپ کو یہ خیال کہاں سے آیا کہ پاکستان میں اب سندھی نہیں بولی جاتی؟‘

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’سر آپ سندھ کا دورہ کریں یہاں سندھی زبان عام ہے اور آپ لوگوں کو سندھی بولتا دیکھیں گے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں