کراچی: اداکارہ منشا پاشا اور سماجی رہنما جبران ناصر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا اور نامور سماجی رہنما جبران ناصر شادی کے بندھن میں بندھ گئے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ منشا پاشا گولڈن رنک کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ جبران ناصر نے بھی اہلیہ کے لباس سے ملتے جلتے رنگ کا انتخاب کیا۔
منشا پاشا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے ہاتھوں کی تصویر شیئر کی ہے لیکن انہوں نے کیپشن میں کچھ نہیں لکھا۔
اداکارہ کی پوسٹ پر مداحوں کی بڑی تعداد انہیں نکاح کی مبارک باد دے رہی ہے۔
نوبیاہتا جوڑی کی جانب سے ابھی تک ان کے اکاؤنٹ پر نکاح کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی گئی ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ منشا پاشا نے سال 2019 میں 22 دسمبر کو سماجی کارکن جبران ناصر سے منگنی کی تھی۔
اس جوڑے کی منگنی کی تقریب کا اہتمام کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا تھا جس میں شوبز فنکاروں سمیت دونوں کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔