اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

طلاق کی شرح بڑھنے کے باعث لوگ شادی سے ڈرتے ہیں، منشا پاشا

اشتہار

حیرت انگیز

معروف اداکارہ اور سماجی کارکن جبران ناصر کی زوجہ منشا پاشا سمجھتی ہیں کہ طلاق کی شرح بڑھنے کی وجہ سے بہت سے لوگ ڈر کر شادی ہی نہیں کررہے۔

ایک انٹرویو میں انھوں نے طلاق سے متعلق کھل کر اظہار خیال کرتے ہوئے اپنی پہلی شادی کی ناکامی اور اس کے بعد دوسری شادی پر بھی گفتگو کی۔ انھوں نے کا کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ ان کی شادی کا اختتام ایسے ہوگا جب کہ طلاق کے صدمے سے نکلنے میں پانچ سال کا وقت لگا

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی سے پہلے انسان آزاد ہوتا ہے لیکن شادی کے بعد اس کی تمام زندگی تبدیل ہوجاتی ہے اور وہ دوسرے شخص کو ذہن میں رکھ کر زندگی گزار رہا ہوتا ہے۔

- Advertisement -

منشا پاشا کے مطابق بہت سارے لوگ اس لیے شادی نہیں کر رہے کیوں کہ انھیں لگتا ہے جب شادی کے بعد طلاق ہونی ہے تو پھر شادی نہ ہی کی جائے تو بہتر ہے۔

منشا پاشا ذاتی معلومات کو سامنے لانے پسند نہں کرتیں تاہم اکثر لوگوں کو اس بات کا علم ہے کہ ان کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی تھی۔ پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے شوہر جبران ناصر سے تعلقات کے حوالے سے بھی بات کی اور بتایا کہ شادی سے قبل ہی ان کے درمیان کئی سال سے دوستی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ اور جبران سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک دوسرے کے دوست تھے،تاہم مشترکہ دوستوں کے ساتھ وہ پہلی بار ملے، جہاں سے ان کے درمیان گہرے تعلقات شروع ہوئے جو بعد میں شادی میں تبدیل ہوگئے۔

منشا پاشا نے بتایا کہ ان کی پیدائش حیدرآباد میں ہوئی، جب کہ ان کے والد نوابشاہ اور والدہ کا تعلق دادو ضلع سے ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں