اداکارہ منشا پاشا نے اس اداکار نام بتایا ہے جس نے انہیں شوبز انڈسٹری میں متعارف کروایا تھا۔
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا نے حال ہی میں پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز سمیت مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
انہوں نے بتایا کہ عدنان صدیقی نے کہا تھا کہ اس لڑکی کو کیمرے کے آگے لے کر آؤ، تم کیا کررہی ہوں اپنی زندگی ضائع کررہی ہو، میں انہیں ہی اس کا کریڈٹ دیتی ہوں۔
منشا پاشا نے کہا کہ میں نے بطور لائم پروڈیوسر شروعات کی تھی اور اسی نظریے سے پڑھائی کی تھی کہ کیمرے کے پیچھے کام کروں گی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ گھر والوں کی طرف سے کوئی پابندی نہیں تھی کیونکہ میں نے پڑھائی اسی کے لیے کی تھی۔
یہ پڑھیں: ضروری نہیں ہر اچھا انسان اچھا شوہر ثابت ہو، منشا پاشا
ایک سوال کے جواب میں منشا پاشا نے کہا کہ کچھ ڈائریکٹر کی ٹائم مینجمنٹ ایسی ہے جن کا دماغ ہی رات میں چلتا ہے، اگر اچھا ڈائریکٹر ہے تو پھر ان کے ساتھ اداکاری کرنے میں کوئی قباحت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ اداکارائیں بھی ایسی ہیں جو گھنٹوں دیر سے آتی ہیں اور لوگ انتظار کررہے ہوتے ہیں پھر وہ کہتی ہیں کہ میں موجود ہوں جتنی دیر بھی شوٹنگ کرلیں۔
منشا پاشا نے بتایا کہ میری ترجیحات میں کامیڈی کردار ہیں لیکن لوگوں کو شاید میری سنجیدہ اداکاری زیادہ اچھی لگتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں ہر آرٹسٹ اچھا کام کر رہا ہے لیکن میرے حساب سے میری آن سکرین جوڑی عمران اشرف، زاہد احمد اور سمیع خان کے ساتھ لوگوں کو کافی اچھی لگتی ہے۔
انہوں نے کہا وہ سوشل میڈیا کا استعمال اس حد تک کرتی ہیں کہ اپنے کام کو پروموٹ کر سکیں، وہ ذاتی زندگی کی تشہیرسوشل میڈیا پر نہیں کرتیں۔