جمعہ, ستمبر 27, 2024
اشتہار

اولمپک میڈلسٹ منو بھاکر پر بھارت میں شدید تنقید کیوں کی جارہی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے لیے اولمپک میڈلز جیتنے والی منو بھاکر پر الزام عائد کیا جارہا ہے کہ وہ غیر ضروری اور حد سے بڑھ کر میڈلز کی نمائش کر رہی ہیں۔

خاتون شوٹر مانو بھاکر نے اس سال پیرس اولمپکس میں 2 برانز میڈل جیت کر نئی تاریخ رقم کی تھی تاہم ہرجگہ ان کی جانب سے میڈلز کی بے جا نمائش بھارتی مداحوں کو نہیں بھائی اور ان بھارت میں سخت تنقید ہورہی ہے۔

منو بھاکر اس وقت بھارت کی مقبول ترین شخصیات میں شامل ہو گئیں اور انھیں بالی ووڈ اسٹارز کی طرح ٹریٹ کیا جارہا ہے، تاہم اسٹار شوٹر میڈلز کی نمائش کرنا مہنگا پڑ رہا ہے۔

- Advertisement -

بھارتی ذارئع ابلاغ پر آنے والی خبروں کے مطابق دو میڈلز جیتنے والی منو کی جانب سے پبلک میں بار بار میڈل دکھانے پر اعتراضات کیے جانے لگے ہیں، ان کو سوشل میڈیا صارفین نے ان پرتنقید کی بھرمار کردی ہے۔

تاہم ایسے میں منو بھاکر بھی پیچھے نہیں رہیں اور غیر ضروری تنقید کا جواب دینے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے اپنا موقف پیش کیا۔

منو بھاکر کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ پیرس اولمپکس میں جو 2 برانز میڈل جیتے وہ بھارت کے ہیں، مجھے جہاں بھی دعوت دی جاتی ہے تو مجھے میڈلز دکھانے کا کہا جاتا ہے، اس لیے میں ایسا کرتی ہوں۔

اولمپک میڈلسٹ کا مزید کہنا تھا اپنے جیتے گئے میڈلز میں فخر کے ساتھ دکھاتی ہوں، اپنے خوبصورت سفر کو دکھانے کا یہ میرا اپنا طریقہ کار ہے، ساتھ ہی انھوں نے میڈلز کے ساتھ تصویر بھی لگائی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں