The news is by your side.

Advertisement

سستے موبائل فونز ، پاکستانی عوام کیلئے بڑی خوشخبری

کراچی : وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا ہے کہ ہم نے فوری طور پر پاکستان میں موبائل فون کی مینو فیکچرنگ شروع کردی ہے، اب سستا فون عوام کو دستیاب ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کورونا جب شروع ہوا تو کراسز آیا لیکن فوڈ پانڈا نے بہترین کام کیا ، تمام متاثرہ علاقوں میں برقت چیزیں پہنچائی۔

امین الحق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا وژن ڈیجیٹل پاکستان ہے ، پچھلے ایک سال میں موبائل فون کی تعداد 16 کڑور سے بڑھ کر 17 کڑور ہوگئی ہے ، ہمارا وژن ہے کہ پاکستان کی 22 کڑور عوام کے پاس اسمارٹ موبائل فون ہو ، ہم نے فوری طور پر پاکستان میں موبائل فون کی مینوفیکچرنگ شروع کردی ہے، اب سستا فون عوام کو دستاب ہوگا

بعد ازاں وفاقی وزیر امین الحق کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیر اعلی سندھ نے انتہائی غیر زمہدارانہ بیان دیا ہے ، الیکشن کمیشن کو اس بیان کا نوٹس لینا چاہیے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 2018 کے سینیٹ انتکابات میں بھی پیپلز پارٹی نے زور زبردستی اور پیسے کے زریعے اراکین کے ووٹ حاصل کیے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ایم کیو ایم کی دو اراکین اسمبلی سینیٹ انتخابات سے ایک روز قبل پیپلز پارٹی کے ڈنر پر تھیں ، ایم کیو ایم اور تحریک انصاف میں ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی شست پر ڈیڈ لاک برقرار اور یہ مسٗلہ ہے ، دو روز قبل دو گھنٹے مذاکرات ہوئے ہیں تحریک انصاف کے ساتھ ، ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے درمیان سینیٹ نشستوں کو لیکر مزید مزاکرات کا امکان ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں