تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پی ایس ایل میں کئی غیرملکی کرکٹرز کی شرکت مشکوک

لاہور: کورونا وبا کے باعث پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے کئی نمایاں غیر ملکی کرکٹرز شرکت نہیں کرسکیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں بنگلہ دیش کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن، بلے باز تمیم اقبال اور محمود اللہ ریاد نجی مصروفیات کے باعث لیگ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

آسٹریلیا کے عثمان خواجہ کی بھی پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک ہے، جنوبی افریقہ کے جارج لِنڈے، آسٹریلیا کے جو برنز اور بین کٹنگ بھی پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 6: ٹیموں کی یو اے ای روانگی کا شیڈول سامنے آگیا

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام فرنچائزز کو دو اضافی کھلاڑی ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق تمام ٹیمیں اب اٹھارہ کی بجائے بیس کھلاڑیوں پر مشتمل ہوں گی، اضافی دو کھلاڑیوں کا انتخاب آج ورچوئل اجلاس میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کیلئے ٹیموں کی یو اے ای روانگی کا شیڈول سامنے آگیا ہے، تمام ٹیمیں چھبیس مئی کو کراچی اور لاہور سے متحدہ عرب امارات کیلئے روانہ ہونگی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بقیہ بیس میچز یکم کے بجائے پانچ جون سےشروع ہونےکا امکان ہے، وقت کی کمی اور موسم کے پیش نظر ایک دن میں دومیچز رکھےجاسکتےہیں۔

Comments

- Advertisement -