پی ٹی آئی الیکشن سیل کے سربراہ خرم قریشی نے بھی پارٹی کو الوداع کہہ دیا۔
سانحہ 9 مئی کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں اور عہدیداروں کے پارٹی سے علیحدگی کا تسلسل برقرار ہے۔ سابق صدر انصاف ٹائیگرفورس کرامت علی نےبھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا۔
پی ٹی آئی کے این اے 127 سے امیدوار شبیر سیال کا پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔ این اے 118 سے میاں سلمان شعیب نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا۔
- Advertisement -
پی پی 154 سے پی ٹی آئی امیدوار محمدعلی خان نےبھی پارٹی سےراہیں جداکر لیں جب کہ پی پی 155 لاہور سے تحریک انصاف امیدوار میجر (ر)جاوید بھی پارٹی چھوڑ دی۔
ان تمام افراد نے اشتعال انگیز سیاست اور خصوصاً 9 مئی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی شرپسند پارٹی کاحصہ نہیں رہ سکتے۔