کراچی: کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب سڑک سے رکشے ہٹوانا پولیس کو مہنگا پڑگیا، ڈرائیورز نے اہلکاروں پر حملہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب پولیس کی جانب سے رکشے ہٹوانے کے دوران ڈرائیورز نے مشتعل ہوکر پولیس والوں کی دھلائی کردی۔ رکشہ ڈرائیورز کے تشدد سے 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔
تشدد سے زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کے حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ انھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ اہلکار تھانہ کورنگی صنعتی ایریا میں تعینات ہیں، انھیں اندرونی چوٹیں آئی ہیں۔ اہلکاروں پرتشدد کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج ہو گا۔